ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

رضوان کی غزہ کی حمایت میں ٹوئٹ سے اسرائیل بھڑک اٹھا، بھارت سے شکست پر بیان جاری کردیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد آباد(این این آئی)پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان کی شکست پر اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکائونٹ سے ٹوئٹ کی گئی جس میں بھارتی جیت کا جشن منایا گیا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی زیرقیادت اسرائیلی حکومت کے ایکس اکائونٹ سے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے بعد پیغام جاری کیا گیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کیلئے طنز بھی تھا۔اس اکائونٹ سے کرائوڈ میں موجود بھارتی مداح کی تصویر پر ردعمل دیا گیا جس نے اسرائیل کی حمایت کا پوسٹر اٹھا رکھا تھا۔

تصویر پر اپنی ٹوئٹ میں حکومتی اکائونٹ سے لکھا گیا کہ ہم بھارتی دوستوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کے اظہار سے متاثر ہوئے ہیں۔ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ہم خوش ہیں کہ ورلڈکپ کے دوران بھارت نے پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ میں فتح حاصل کی اور پاکستان اپنی فتح حماس دہشتگردوں کے نام کرنے کے قابل نہ ہو سکا۔مذکورہ بھارتی مداح کی یہ تصاویر بھارت میں اسرائیلی سفیر نار گیلون نے شیئر کی تھیں، مداح کے پکڑے پوسٹر میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں سری لنکا سے 6 وکٹوں سے تاریخی فتح کے بعد اس میچ میں 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے محمد رضوان نے اپنی یہ جیت غزہ کے مسلمانوں کے نام کی تھی۔بعدازاں بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا سمیت کئی بھارتی صارفین نے اس ٹوئٹ پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے کارروائی کرنے کا کہا تھا تاہم آئی سی سی کے ترجمان نے کہاکہ یہ کھیل کے میدان اور آئی سی سی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ترجمان آئی سی سی نے کہا کہ فرد اور ان کے بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے انفرادی پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…