ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جرسیاں لینے کا یہ ٹھیک دن نہیں تھا، کوہلی کی بابر کو پلیئنگ شرٹس دینے کی ویڈیو وائرل

datetime 15  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی کپتان بابر اعظم کو بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اپنی انڈین جرسیاں تحفے میں دیں جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ملے جلے تاثرات دیکھنے کو ملے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دی۔میچ کے بعد گراؤنڈ میں ویرات کوہلی کی جانب سے بابر اعظم کو اپنی دو جرسیاں تحفے میں دی گئیں جس کی ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شیئر کی تو وہ سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی۔

ویڈیو پر ناصرف پاکستانی صارفین نے تبصرے کیے بلکہ سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی اسے نامناسب قرار دیا۔نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ جب میں نے تصویر دیکھی تو میں افسردہ ہوگیا، کیونکہ آج یہ دن نہیں تھا جب آپ (بابر) کوہلی کی جرسیاں لیتے۔وسیم اکرم نے کہا کہ اگر کرنا ہی ہے ”چاچا کے پتر”نے کہہ دیا ہے کہ کوہلی کی ٹی شرٹ چاہیے تو میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں دی جا سکتی تھی۔ایک صارف نے غصے بھرے انداز میں لکھا کہ ذلت بھری شکست کے بعد آپ کا کپتان کوہلی سے اس کی شرٹ لے رہا ہے۔زین علی نامی صارف نے وسیم اکرم کی بات سے اتفاق کیا اور کہا میں بابر کی بہت عزت کرتا ہوں تاہم یہاں صورتحال مختلف تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…