ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاک بھارت میچ آئی سی سی نہیں ،بی سی سی آئی کا ہوم ایونٹ لگا،مکی آرتھر

datetime 15  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا میچ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ایونٹ نہیں بلکہ بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)کا ہوم ایونٹ لگا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہاکہ ہم نے اچھا نہیں کھیلا، 155 سے 191 پر آٹ ہوجانا مناسب نہیں، یہ ایک بڑا میچ تھا، ہم اس وکٹ پر اچھا کرسکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اچھی بولنگ کی، ہم جوابی پریشر ڈال سکتے تھے تاہم ہم ”پاکستان وے”کے مطابق نہیں کھیل سکے، 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں ہم نے بھارت کو ہرایا تھا۔انہوںنے کہاکہ پلیئرز ہر میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، آج آف کلر تھے، ہم ہر میچ جیتنے کیلئے میدان میں اترتے ہیں، ماضی کے ریکارڈز صرف میڈیا پر چلتے ہیں، یہ لمبا ورلڈ کپ ہے، ہم تین میں سے دو میچ جیتے ہیں، کوئی پینک نہیں کریں گے، تحمل کے ساتھ اگلے میچ پر فوکس کریں گے۔

مکی آرتھر نے کہاکہ بھارت نے بتایاان وکٹوں پر کیسے بولنگ کرنا ہے، ہم نے ایک موقع پر اچھا کھیلا مگر اس کو لمبا نہ لے جاسکے، ہم 350 کا سوچ کر میدان میں آئے تھے، بیٹرز سے زیادہ دلیری کی امید ہے، ہم اس میچ کا تجزیہ کریں گے کہ کیا غلطی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میچ آئی سی سی ایونٹ نہیں بلکہ بی سی سی آئی کا ہوم ایونٹ لگا، پاکستان کیلئے نعرے کم ہی لگائے گئے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی اچھی ٹیم ہے اور ہم اس ٹیم کے ساتھ فائنل کھیلنے کیلئے پر امید ہیں، شاداب اور نواز کو اعتماد دینے کی کوشش کررہے ہیں۔خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…