منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شدید دباؤ، پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے بھارت چھوڑ دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق کردی۔آئی سی سی ترجمان کے مطابق زینب عباس بھارت سے ”ذاتی وجوہات ”کی وجہ سے گئی ہیں،انہیں ڈی پورٹ کرنے کی بات درست نہیں۔اس سے قبل پریزینٹر کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ زینب بھارت سے دبئی پہنچ گئی ہیں۔قریبی ذرائع کے مطابق زینب پر بھارت میں بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا، زینب نے براڈ کاسٹرز اور فیملی کے مشورے پر یہ اقدام اٹھایا۔کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ پریزینٹرز پینل میں شامل زینب عباس کیخلاف بھارت میں بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم چلائی گئی، بھارتی وکیل نیالزام لگایا تھا کہ زینب نے ہندو مذہب اور بھارت کیخلاف سوشل میڈیاپرپیغامات لکھے۔بھارتی وکیل نے سوشل میڈیا تبصروں کو زینب عباس سے منسوب کرکے ان کاتبصرہ قرار دیا، بھارتی وکیل نے زینب عباس کے خلاف پرچہ کاٹنے کی درخواست بھی دیدی،وکیل نے زینب کے خلاف سائبر کرائم پولیس کو درخواست دی، جس میں کہا گیا کہ زینب کے مبینہ تبصریبھارت مخالف ہیں، ایف آئی آر کاٹی جائے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…