منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

datetime 24  ستمبر‬‮  2023 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد(این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں وفاق ، الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت قرار دے کہ نگران حکومت کو نوے روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے صرف روز مرہ کے اختیارات استعمال کر سکتی ہے، عدالت قرار دے کہ آئین کے تحت نگران حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں رکھتی، عدالت قرار دے کہ صرف عوام کے منتخب نمائندے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عام انتخابات تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا حکم دے، عدالت تمام فریقین کو نوے روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دے۔ درخواست میں کہاگیاکہ نگران حکومت منتخب حکومت کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتی۔ درخواست گزار کے مطابق آئین کے تحت نگران حکومت کا مینڈیٹ صرف نوے روز میں انتخابات کرانا ہے، نگران حکومت نے ایک ماہ میں دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ درخواست گزارکے مطابق نگران حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا غیر منصفانہ اور آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، نگران حکومت نے نوے روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کی بجائے پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے دب گیا ہے، نگران حکومت نوے روز میں انتخابات کے انعقاد کی بجائے ٹیکسز کا نفاذ کر رہی ہے، 15 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 38 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام عوام شدید متاثر ہو رہی ہے اس لیے عدالت نوٹس لے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 27 فیصد سے زائد ہو چکی ہے، نگران حکومت کے آنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں بجلی کے بل دوگنا سے زائد ہو چکے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کار چلانے والا اب بائیک چلانے پر مجبور ہو چکا ہے، مہنگائی کی وجہ سے عام عوام سائیکل خریدنے کی استطاعت سے محروم ہو رہی ہے۔ درخواست گزارکے مطابق نگران حکومت کے آنے کے بعد عوام کی زندگی مزید اجیرن ہو چکی ہے، شدید مہنگائی کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد بے روزگار ہو چکی ہے، مہنگائی کے اس دور میں عوام دو وقت کا کھانا پورا کرنا مشکل ہو چکا ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام ٹرانسپورٹ پر سفر کرنا مشکل ہو چکا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے روز مرہ زندگی کی اشیاء مہنگی ہو چکی ہیں، آئین پاکستان زندگی، شخصی آزادی اور چلنے پھرنے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…