منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہین شاہ آفریدی کا شادی کے شرکاء کا شکریہ ، ساس نادیہ شاد کی شاہین کو دعائیں

datetime 24  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا تو ان کی ساس نادیہ شاہد نے بھی انہیں دعائیں دے دیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے دور رہنے والی ان کی ساس اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے بھی شاہین آفریدی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پرمبارک باد دی ۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام شیئر کیا اور اس نئے نویلے جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللّہ آپ دونوں کو دونوں جہاں کی خوشیاں نصیب کرئے آمین۔ یہ ایک ماں کی دعا ہے۔یاد رہے کہ تیز رفتار بالر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو کراچی جبکہ ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی اور اس جوڑے کو دعائیں بھی دیں۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…