بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک/این این آئی) نٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 کے دوران 10 ملین امریکی ڈالرزبطور انعام تقسیم کیے جائیں گے ۔آئی سی سی کے اعلان کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ رنر اَپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اسی طرح، سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے، جس کی مجموعی رقم 16 لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے۔جو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں نہیں پہنچ سکیں گی ان ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ گروپ مرحلے کے میچز جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔اس طرح، کل 45 میچز میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم فاتح ٹیموں میں تقسیم ہوگی۔

خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا،پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت کے مختلف شہروں میں میچز شیڈول ہیں۔بابر الیون کا ورلڈ کپ میں باقاعدہ پہلا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا اور یہ میچ 6 اکتوبر کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں شیڈول ہے۔قومی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں تیسرا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی، یہ میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف ایم چنّاسوامی اسٹیڈیم بینگلورو میں 20 اکتوبر کو کھیلے گی جبکہ پانچویں میچ میں افغانستان سے مقابلہ 23 اکتوبر کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنئی میں ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم چھٹا میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف 27 اکتوبر کو کھیلے گی۔ایڈن گارڈنز کولکتہ میں پاکستان ٹیم ساتواں میچ بنگلادیش کے خلاف 31 اکتوبر کو کھیلے گی۔گرین شرٹس کا آٹھواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ایم چنّاسوامی اسٹیڈیم بینگلورو میں 4 نومبر کو شیڈول ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا نواں میچ انگلینڈ کے خلاف 11 نومبر کو ایڈن گارڈنز میں شیڈول ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…