جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

اب میں شاہین کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا، ثقلین مشتاق

datetime 22  ستمبر‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے شاہین شاہ آفریدی کو شادی کی مبارکباد منفرد انداز میں دیتے ہوئے کہاہے کہ اب میں شاہین کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں شاہین شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے شادی کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ یہ نہ بھولیے گا کہ ناصرف میں آپ کا گراؤنڈ میں کوچ رہا ہوں بلکہ اب میں اپنے تجربے کو آگے بڑھانے کیلئے آپ کو ایک بہترین شوہر بننے کی ٹریننگ بھی دوں گا۔

ثقلین مشتاق نے دعوتِ ولیمہ میں عدم شرکت پر کہا کہ وہ ولیمے پر شریک تو نہ ہوسکے تاہم انہوں نے سب کو بہت یاد کیا۔ایک اور پوسٹ میں انہوں نے شاہد آفریدی کو پیارے بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور ایک اور بیٹی کی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے پر ڈھیروں مبارکباد دیں۔انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آتا کہ ننھی سی گڑیا اب اتنی بڑی ہوگئی، انشا کی شاہین کے ہمراہ ایک بہتر اور خوشگوار زندگی کے لیے میری طرف سے بہت سی دعائیں۔ ثقلین مشتاق نے شاہین کی تعریف میں کہا کہ شاہین ناصرف ایک عظیم کھلاڑی ہے بلکہ اس سے بڑھ کر وہ ایک بہتر انسان ہے وہ ہماری شہزادی کی خوب دیکھ بھال کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…