بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ورلڈکپ، قومی اسکواڈ میں 3 اضافی کھلاڑیوں کو شامل کرنیکا امکان

datetime 20  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)آئی سی سی ورلڈ کپ اسکواڈ میں پاکستان ٹیم میں 3 اضافی کھلاڑیوں کو بھی شامل کرنے کا امکان ہے۔بھارت 5 اکتوبر سے کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا، اس ایونٹ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال حتمی ناموں کا اعلان نہیں کیا ۔آئی سی سی کی جانب سے 15 نام جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر 2023ء ہے اور اسی حوالے سے آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ قومی ٹیم کا اسکواڈ 30 سے 32 افراد پر مشتمل ہوگا، آئی سی سی کے قواعد کے مطابق 23 افراد کے اخراجات وہ برادشت کرنے کا پابند ہوگا جبکہ باقی افراد کے اخراجات پی سی بی کے ذمے ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کے ساتھ 3 اضافی کھلاڑی بھی سفر کریں گے تاہم یہ کھلاڑی سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے اور ٹیم کا انتخاب کرتے وقت صرف پندرہ نام ہی زیر غور آئیں گے۔البتہ کسی انجری کی صورت میں آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی ان ناموں میں سے کسی کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے سکے گی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق 3 اضافی کھلاڑی قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس تو کرسکتے ہیں البتہ میچ والے دن وہ ہوٹل میں رہیں گے اور انہیں ڈریسنگ روم تک رسائی کی اجازت نہیں ہوگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…