بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کیخلاف ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے ون ڈے کرکٹ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں کولمبو میں مدمقابل آئیں۔سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا۔فائنل میں سری لنکا کی بیٹنگ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوئی لیکن میچ کا ا?غاز ہوتے ہی سری لنکن بیٹنگ لائن ڈگمگاگئی۔بھارتی بولرز کے سامنے سری لنکن بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور صرف 12 رنز پر اس کے ابتدائی 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جبکہ پوری سری لنکن ٹیم 15.2 اوورزمیں 50 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، سری لنکا کیکوشل مینڈس 17 رنزبناکرنمایاں رہے، سری لنکا کے پانچ کھلاڑی صفرپرآئوٹ ہوئے۔

بھارت کے بولر محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 21 رنزدے کر 6 وکٹیں لیں جبکہ ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے اور ایک وکٹ بمراہ کے حصے میں آئی۔آئی سی سی فل ممبر ٹیم کے کم سے کم اسکور پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کا بدترین ریکارڈ بھی سری لنکا نے اپنے نام کرلیا۔ بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے 12 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ سری لنکا کا 50 رنز پر آل آؤٹ ہونا کسی بھی مینز ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹیم کا سب سے کم مجموعی اسکور ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…