منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انڈین ٹیم نے گیم فکس کردیا ہے،شعیب اختر کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 14  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ پر ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھارت اور سری لنکا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ انڈین ٹیم نے گیم فکس کردیا ہے اور جان بوجھ کر میچ ہارنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں ڈونیتھ ویلالجے نے 40 رنز کے عوض بھارت کے ٹاپ آرڈر کی 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹنگ میں 43 رنز بھی بنائے!

سری لنکا میچ جتنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے، مجھے بھارت اور دیگر ممالک سے فون کالز آ رہے ہیں کہ بھارت پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کیلئے جان بوجھ کر ہار رہا ہے۔سابق کرکٹر نے شائقین کرکٹ سے سوال کیا تھا کہ بھارت کیوں سری لنکا کے خلاف ہارنا چاہے گا، حالانکہ وہ ایونٹ میں اپنی فائنل کھیلنے کی نشست کو پکا کرلیں گے۔راولپنڈی ایکسپریس نے بابر الیون کو بھارت کے خلاف میچ میں فائٹ بیک نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حارث رف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی فٹنس پر بھی سوال اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کا 20 سالہ ڈونیتھ ویلالجے لڑتا ہوا دیکھائی دیا لیکن پاکستانی کھلاڑی ایسا کرتے نظر نہیں آئے، تینوں بالرز مسلسل 25-30 ون ڈے کھیلے؟ پھر ہم توقع کرتے ہیں کہ 10، 10 اوورز کرائیں اور زخمی بھی نہ ہوں۔ میں پاکستان سے لڑائی واپس چاہتا ہوں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…