ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حارث اور نسیم کی انجری کا معاملہ،ٹیم منیجمنٹ نے بیک ایپ کیلئے 2 فاسٹ بولرز طلب کر لیے

datetime 12  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے فاسٹ بولرزحارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے پیشِ نظر 2 بیک اپ فاسٹ بولرز طلب کر لیے۔گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔بھارت کے 356 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی، پاکستان کیخلاف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔

بھارتی اننگز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کی اننگز میں بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے۔ ذرائع کے مطابق حارث رؤف اور نسیم شاہ کی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف شرکت مشکوک ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں فاسٹ بولرز کی انجریز کی نوعیت کا جائزہ لیا جائیگا،جس کے بعد ان کی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا تاہم حارث رؤف اور نسیم کی انجری کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ بولر کے لیے طلب کرلیا۔

یہ اقدام آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور ان کی صحت کے معیار کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔حارث رؤف اور نسیم شاہ کا میڈیکل پینل معائنہ جاری رکھے گا، دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل( اے سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی کو متبادل کھلاڑیوں کے لیے درخواست دے گئی ہے۔اگر نسیم شاہ یا حارث رؤف اگلے 7دن کے اندر ٹورنامنٹ سے باہر ہوتے تو ان کے متبادل کے لیے درخواست دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے سپر فور مرحلے کے اگلے میچ میں جمعرات کو سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے جبکہ ایشیا کپ کے بعد اکتوبر میں کرکٹ ورلڈکپ بھی شیڈول ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…