منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دفاع کا کوئی بہانہ نہیں، بھارت سے شکست سبق ہے،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعتراف

datetime 12  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے بھارت سے پاکستان کی بڑی شکست کو سبق قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، بھارت کے 356 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی، پاکستان کیخلاف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔

پاکستان کی ون ڈے کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے یہ دوسری بدترین شکست ہے، اس سے قبل پاکستان 2009 میں سری لنکا سے 234 رنز سے ہارا تھا۔میچ کے بعد گفتگوکرتے ہوئے گرانٹ بریڈ برن نے اس میچ میں پاکستان کی کمزوریوں سے متعلق بات کی۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ اس شکست کا دفاع کرنے کے لیے کوئی بہانے نہیں بنائیں گے، جو مواقع ہم نے کھوئے اس پر نظر ثانی کریں گے تاہم ذاتی طور پر میرا خیال ہے کہ جو کچھ پچھلے دو دن میں ہمارے ساتھ ہوا وہ ایک تحفہ ہے۔اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے گرانٹ بریڈبرن نے کہا کہ ‘ہم اس تحفے کے لیے شکرگزار ہیں کیونکہ ورلڈکپ سے قبل اس اسٹیج پر بھارت کے ساتھ کھیلنا ہمارے لیے اچھا موقع ہے، ہمیں ایسے مواقع بہت کم ملتے ہیں کہ بھارت کے نمبر ون کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کی کنڈیشنز ورلڈکپ کی کنڈیشنز سے ملتی جلتی ہوں گی، اسی لیے یہ ہمارے لیے سیکھنے کا اچھا موقع ہے۔بریڈ برن نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 3 ماہ سے کوئی میچ نہیں ہارا، بھارت سے شکست ہمارے لیے یاد دہانی اور سبق ہے کہ ہم جب بھی گراؤنڈ میں ہوں تب خود کو مکمل اور بھرپور تیار رکھیں اور اپنی طرف سے بہترین دیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…