بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میں تو پاکستانیوں کیلئے محکمہ موسمیات کا ککڑ بن گیا ہوں، وسیم اکرم

datetime 11  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ایشیا کپ کے دوران پاکستانیوں کیلئے محکمہ موسمیات کا کردار ادا کر نے لگے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر وسیم اکرم نے اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی اور پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بارش سے میچ کے ریزرو ڈے پر مکمل ہونے کے حوالے سے بات کی۔ویڈیو کے آغاز میں وسیم اکرم نے سلام اور گڈ مارننگ کہا اور پھر مذاق میں کہا کہ میں تو پاکستانیوں کے لیے محمکمہ موسمیات کا ککڑ ہی بن گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کولمبو میں رات بھر بارش ہوتی رہی اور کبھی تھمتی بھی رہی۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ابھی تو موسم قدرِ بہتر ہے لیکن میچ شروع ہونے کے بعد کیا تبدیلی آتی ہے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔وسیم اکرم نے کہا کہ ہم موسم کا تو کچھ نہیں کر سکتے ہاں لیکن میچ مکمل ہونے کی دعا ضرور کرسکتے ہیں تاکہ ایک اچھا میچ انجوائے کر سکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گرائونڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…