بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہمارے بولرز کے بارے میں کم بات ہونی چاہیے، ڈر ہے کہیں نظر نہ لگ جائے،امام الحق

datetime 10  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ ہمارے بولرز کے بارے میں کم بات ہونی چاہیے، ڈر ہے کہیں نظر نہ لگ جائے،پاک بھارت میچ پر سب کی نظریں ہوتی ہیں، باقی میچز سے پاک بھارت میچ کا تھوڑا فرق ہوتا ہے۔ایک انٹرویو میں امام الحق نے کہا کہ سب کھلاڑی انجوائے کرتے ہیں، اس میچ میں اسٹار بننے کا موقع ہوتا ہے، پاک بھارت میچ میں آپ اچھا کریں یا جتوا دیاتو یہ سب کو یاد رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل اچھا ہے کہ ہم بھارت سے ایک دو میچز یہاں کھیل لیں، ہمیں بھارت کی بولنگ کا اندازہ ہو جائے گا اور کمزوریوں اور ان کے مضبوط پوائنٹس کا پتہ چل جائے گا۔

امام نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پہلے میچ سے متعلق کہا کہ کینڈی میں ہم نے ایک اچھے ٹوٹل میں انڈیا کو محدود کر لیا تھا، کھلاڑی ہمارے فارم میں تھے، ہم ٹوٹل حاصل کرنے کی امید کر رہے تھے۔کرکٹر نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم سے میری کیمسٹری ملتی ہے، ان کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ رہی ہیں، بیٹنگ کے دوران ہم دونوں آپس میں گفتگو کرتے ہیں ایک دوسرے کو سمجھاتے ہیں۔

قومی بیٹر نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز کے بارے میں کم بات ہونی چاہیے مجھے ڈر ہے کہیں نظر ہی نہ لگ جائے، میں بولرز کو کہتا رہتا ہوں کہ اگلے دو ماہ ایسے ہی کرتے رہو ہم سب کی زندگی تبدیل ہو سکتی ہے، ہمارے فاسٹ بولرز ایسے ہیں جن کے خلاف تمام ٹیمیں پلان بنا کر آتی ہیں۔امام نے کہا کہ ہم اکثر سوچتے ہیں کہ انہیں ہمیں نیٹ پر کھیلنا پڑتا ہے میچ میں نہیں، ہمیں اپنے فاسٹ بولرز کی وجہ سے حوصلہ ملتا ہے اور ہم پازیٹو رہتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…