بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کولمبو میں بارشیں ، 10 ستمبر کو شیڈول پاک بھارت میچ سے متعلق پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری

datetime 8  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش رنگ لے آئیں اور ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ہاں کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکا میں شدید بارشیں جاری ہیں اور سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس کے باعث ٹورنامنٹ کا فائنل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے دوران سری لنکا میں شدید بارشوں کے تناظر میں کئی متعدد اعتراضات اٹھائے تھے اور پی سی بی کی جانب سے بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

پاکستان نے بارش کی پیشگوئی اور ایونٹ کی ری شیڈولنگ کے حوالے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اب پی سی بی کے تحفظات اور اعتراضات کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں 10 ستمبر کو ہونے والے میچ کا ریزرو ڈے بھی ہو گا، اگر 10 ستمبر کو میچ مکمل نہیں ہوتا تو یہ میچ 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہو گا جہاں پر روکا گیا تھا۔اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو پھر بھارت کو بیک ٹو بیک میچ کھیلنا ہوں گے کیونکہ بھارت اور سری لنکا کا میچ 12 ستمبر کو شیڈول ہے۔

اگر پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث 11 ستمبر کو بھی نہیں ہوتا اور سری لنکا اور بھارت کا 12 ستمبر کو شیڈول میچ بھی بارش کے باعث واش آؤٹ ہو جاتا ہے تو اس صورت میں پاکستان براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گا اور دوسری فائنلسٹ ٹیم کا چناؤ ٹاس پر ہو گا۔ایشیا کپ کا 17 ستمبر کو ہونے والا فائنل بھی بارش کے باعث متاثر ہونے کی صورت میں دونوں فائنلسٹ ٹیمیں مشترکہ فاتح قرار پائیں گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…