منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نیپالی گلوکارہ تریشلا گرونگ بھی بابر اعظم کی مداح نکلی

datetime 7  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)نیپالی گلوکار تریشلا گرونگ بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مداح نکلیں۔رپورٹ کے مطابق نیپالی گلوکارہ تریشلا گرونگ نے کہا ہے کہ بابراعظم جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، پاکستان کے لیے دو ملی نغمے تیار کررہی ہوں، موقع ملا تو لاہور اور اسلام آباد میں پرفارم کروں گی۔انہوں نے کہا کہ جب مجھے ایشیا کپ کے آرگنائزر کی جانب سے ایشیا کپ میں گانے کی پیشکش ہوئی تو مجھے یقین نہیں آرہا تھا، اب میں جہاں بھی جاتی ہوں لوگ مجھے پہچان لیتے ہیں، آٹو گراف لیتے ہیں اور مصافحہ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے ایشیا کپ میں گانا گایا ہے تب سے بھارت سے بھی گانے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ پرفارم کرنا بہت اچھا تجربہ رہا پاکستانی بہت مہمان نواز اور موسیقی سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی مرحوم گلوکار نصرت فتح علی خان سمیت موجودہ گلوکار راحت فتح علی خان، علی ظفر اور عاطف اسلم کا کوئی جواب نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…