منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ایشیا کپ ؛ سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو سے منتقل کیے جانے کا امکان

datetime 4  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز سے سری لنکا میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچ بھی متاثر ہورہے ہیں۔گز شتہ روز پالی کیلے میں کھیلا گیا پاکستان اور بھارت کا میچ بھی شدید بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوپایا تھا اور بے نتیجہ ہی ختم کردیا گیا تھا۔

ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو میں کھیلے جانے ہیں مگر مون سون سیزن کی وجہ سے دمبولا، پالی کیلے اور کولمبو پچھلے پانچ روز سے تیز بارش کی زد میں ہیں اور ماہرین موسمیات کی جانب سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔کسی حد تک یہ امید تھی کہ کم از کم کولمبو میں بارشوں کا سلسلہ تھم جائے گا اور یہاں صورتحال میچز کے لیے موزوں ہوگی مگر لنکن دارالحکومت میں برستی تیز بارش اب ایشین کرکٹ کونسل کو اپنے فیصلے پر نظرثانی پر مجبور کررہی ہے۔کولمبو میں ایشیا کپ کے سلسلے کا پہلا میچ 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور اے سی سی شہر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میچز کی منتقلی کے حوالے سے اے سی سی کی جانب سے ایک یا دو روز میں فیصلہ کیے جانے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…