بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی گیمرز نے ٹیکن 7 نیشنز کپ جیت کر تاریخ رقم کردی، کتنی انعامی رقم ملی؟

datetime 10  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری ای اسپورٹس اور گیمنگ فیسٹیول میں پاکستانی گیمرزنے تاریخ رقم کردی۔پاکستان نے فائٹنگ گیم ٹیکن Tekken سیون کے نیشنز کپ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل جیت لیا۔گیمرز 8 نیشنز کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے پروفیشنل ٹیکن کھلاڑی عاطف بٹ، خان اور ارسلان ایش کو منتخب کیا گیا تھا، جنہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے جیتنے کے بعد سجدہ شکر ادا کیا اور پھر جیت کا جشن منایا۔پاکستانی ٹیم نے5 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی حاصل کی جبکہ ٹرافی اٹھا کر پاکستان کے نعرے لگائے۔

ٹورنامنٹ میں جاپان اور کوریا جیسے ممالک شامل تھے، جن میں اعلیٰ درجے کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ میں سخت مقابلے ہوئے۔کوریا کے خلاف 3ـ0 سے فتح کے بعد ٹیم پاکستان گرینڈ فائنل میں پہنچی، ملک کے تینوں کھلاڑیوں نے اس وقت تک ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، اور وہ فائنل جیتنے کے لیے فیورٹ تھے۔ٹیم کو فائنل میں کوریا کے زبردست کھلاڑیوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایک بار پھر جیتنے میں کامیاب ہوئے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…