مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)لاکھوں فرزندانِ توحید نے آج منیٰ کی خیمہ بستی سے حج کے رکنِ اعظم وقوفِ عرفات کیلئے میدانِ عرفات کارخ کیا۔ میدانِ عرفات میں عازمینِ حج نے شدید گرمی میں مسجدِنمرہ میں خطبہِ حج سنا۔ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہِ حج دیا۔عرب میڈیا کے مطابق آج سعودی عرب میں درجہ حرارت میں شدت ریکارڈ کی گئی ، سعودی ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری ریکارڈکیا گیا ہے جبکہ میدانِ عرفات اور منیٰ میں درجہِ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خطبہِ حج سننے کے بعد حجاج کرام واپس منیٰ جائیں گے جہاں قربانی کے بعداحرام کھولیں گے اور حلق(سرمنڈوانا) کروائیں گے۔