منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنایا تھا،جاوید میانداد

datetime 6  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگر میں عمران خان کے ساتھ ہوتا تو آج ان کے ساتھ یہ نہ ہوا ہوتا، میں ہونے نہیں دیتا، وہ میری بات سنتے تھے، گفتگو

کراچی (این این آئی)پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیر اعظم بنے تھے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ آج آپ کے سامنے بول رہا ہوں کہ عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنایا تھا۔میزبان نے سوال کیا وہ کیسے؟ اس پر جاوید میانداد نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کچھ اللہ والے لوگ بھی تو ہیں نا، ان کو وزیر اعظم بننے کے بعد فون پر شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا۔میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ ان کی حلف برداری کی تقریب میں گئے تھے؟۔

جواب میں سابق کرکٹر نے کہا ‘میں بالکل گیا تھا اور وہیں بیٹھا تھا تاہم انہوں نے میرا شکریہ ادا نہیں کیا تو مجھے دکھ ہوا تھا، میں نے کہا تمہارا فرض بنتا تھا ورنہ میرے گھر رات 2 بجے کیا لینے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں عمران خان کے ساتھ ہوتا تو آج ان کے ساتھ یہ نہ ہوا ہوتا، میں ہونے نہیں دیتا، وہ میری بات سنتے تھے، میں اگر وزیر اعظم بنوا سکتا تھا تو ہٹوانے سے روک بھی سکتا تھا۔جاوید میانداد نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ اب میرے خیال میں عمران خان کا دوبارہ وزیر اعظم بننا کافی مشکل ہوگیا ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…