پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈکپ،گیل نے چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کردی

datetime 30  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور جارح مزاج اوپنر کرس گیل نے بھارت میں ورلڈکپ 2023 کیلئے چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق سابق ویسٹ انڈیز کپتان کرس گیل نے پاک بھارت میچ کی مقبولیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت جب ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتے ہیں تو کھیل مقبولیت میں بےپناہ اضافہ ہوتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ان کھیلوں کے لیے بہت زیادہ رقم کا مطالبہ کرنا چاہیے۔گیل نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر وہ بھارتی کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی کے اعلیٰ عہدے پر ہوتے تو وہ ان ہائی پروفائل میچوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے نمایاں طور پر زیادہ مالی معاوضے ادا کرتے۔دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاک بھارت میچ کیلئے احمد آباد میں ہوٹلوں کے نرخوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں 15 اکتوبر ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔واضح رہے کہ پاک بھارت ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی، جہاں ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد شائقین لائیو میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…