پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی نے ورلڈکپ کے حوالے سے پی سی بی کی درخواست منظور کرلی

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ وارم اپ میچز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی درخواست منظور کرلی۔گزشتہ روز بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے باضابطہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا

شیڈول کے مطابق سال کے آخر میں منعقدکیے جانے والا کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ 46 دنوں پر مشتمل ہوگا جس کیلئے بھارت کے 10 مقامات کو منتخب کیا گیا ہے۔ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبرکو کھیلا جائیگا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا، پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبرکو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا، 15اکتوبر کو پاکستان بھارت کا مقابلہ احمد آباد میں ہوگا۔بڑے ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ میچز 29 ستمبر سے شروع ہوکر 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے، وارم میچز بھارت کے شہر حیدرآباد ، تھیرووننتھاپورم اور گوہاٹی میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے کچھ روز قبل ورلڈکپ وارم اپ میچز میں افغانستان کے خلاف رکھا گیا مجوزہ وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی ، ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان نے کہا کہ وارم اپ کیلئے افغانستان کے بجائے کسی غیر ایشیائی حریف سے میچ رکھ دیا جائے تاکہ پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوسکے۔پی سی بی نے اس سلسلے میں یہ جواز پیش کیا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان سے مقابلہ کرچکی ہوگی

اس لیے دوبارہ وارم اپ میچ میں بھی کھیلنا زیادہ مفید نہیں ہوگا لہذا غیر ایشیائی ٹیم سے میچ کرادیا جائے۔ پی سی بی کی درخواست کو آئی سی سی کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب پاکستان ٹیم 29 ستمبر اور 3 اکتوبر کو اپنے وارم اپ میچز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم اپنے دونوں وارم اپ میچز بھارت کے شہر حیدر آباد میں کھیلے گی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…