لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا مؤقف پیش کردیا۔پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میچ کے مقامات سمیت بھارت کے کسی بھی دورے کے لیے حکومتِ پاکستان کی منظوری درکار ہوتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔