ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

نامور کرکٹرز کی 9 مئی واقعات کی مذمت، شہدائے پاک فوج کو خراج عقیدت

datetime 14  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کے نامور کرکٹرز نے 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت اور افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے شرپسند عناصر فوج اور ملک کے دشمن ہیں، سانحہ 9 مئی کے ملزمان کے ساتھ ساتھ اس میں ملوث کرداروں کو بھی بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔کرکٹراحمد شہزاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، اس وطن کی مٹی سے محبت کے لئے جن شہدا نے اپنی جانیں قربان کی ہیں تمام محب وطن پاکستانی ان سے پیار کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں، شہدا کے خون کا ہم سب پر قرض ہے۔کرکٹر عمر اکمل کا کہنا تھا میں اور میری فیملی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، جن لوگوں نے یہ کام کیا ان سے یہ گزارش ہے کہ اس طرح کا کام دوبارہ مت کریں، پاک آرمی اور ہمارے سکیورٹی اداروں کی وجہ سے ہم لوگ آزادی سے گھومتے ہیں اور وہ ہمارے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…