جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

فضائی آلودگی کی وجہ سے سالانہ 66 لاکھ لوگ مر سکتے ہیں

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (نیوز ڈیسک) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال تین ملین لوگ فضائی آلودگی کی وجہ سے مر رہے ہیں اور ایک نئی تحقیق کے مطابق 2050تک فضائی آلودگی سے مرنے والوں کی سالانہ تعداد 6.6 ملین تک بڑھ جائے گی جو کہ ایک انتہائی خطرناک بات ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے کینسر سمیت مختلف بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ جرمن یونیورسٹی میکس پلانٹ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے پروفیسر جاس لیلوڈ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں سالانہ میلیریا اور ایڈز سے 2.8 ملین لوگ مرتے ہیں جو کہ فضائی آلودگی سے مرنے والوں کی تعداد کا نصف ہے۔ تحقیق کے مطابق گھروں میں استعمال ہونے والا ایندھن کو خصوصا بھارت اور چین میں استعمال ہوتا ہے وہ فضائی آلودگی کی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ پروفیسر کے مطابق لوگ جب فضائی آلودگی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ان کے ذہن میں ٹریفک کا دھواں اور اس طرح کی آلودگی ذہن میں آتی ہے جب کہ لوگ گھروں اور زراعت میں پیدا ہونے والی آلودگی کو بھول جاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق گھٹیا کوالٹی کا تیل جو گھروں میں کوکنگ، ہیٹنگ اور دیگر مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے اس سے چین، بھارت ، نیپال اور انڈونیشیا میں زیادہ اموات ہوتی ہیں۔زراعت کی وجہ سے فضائی آلودگی کی وجہ سے امریکہ، ، یورپ روس، کوریا اور جاپان میں زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ مڈل ایسٹ، افریقہ اور سینٹرل ایشیا میں فضائی آلودگی کی بڑی وجہ ریت کے طوفان اور اس طرح کی آلودگی ہے۔ حال میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق امریکہ میں فضائی آلودگی کی وجہ سے اموات کی شرح میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے اور موت کا باعث بننے والی بیماریوں میں بھی دس فیصد اضافہ فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوا ہے



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…