منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

گوجرانوالہ،آئل ٹینکرز میں آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر زخمی

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں تیل کے گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن شروع کرکے 3 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔

آگ لگنے کا واقعہ سیالکوٹ بائی پاس کے قریب معافی والا میں قائم تیل کے گودام میں پیش آیا جہاں کھڑے آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی۔آئل ٹینکر کی آگ نے چند ہی لمحوں میں مزید دو تیل کے کنٹینرز اور قریبی پلاسٹک فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث گودام میں کام کرنے والے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، تاہم اسپتال میں برن سینٹر نہ ہونے کے باعث تمام زخمیوں کو لاہور جنرل ہسپتال ریفر کردیا گیا۔دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے 3 گھنٹے کے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آپریشن میں ریسکیو کی 10 گاڑیوں نے حصہ لیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ واقعے میں لاکھوں روپے مالیت کا پیٹرول اور قریبی فیکٹری میں موجود پلاسٹک دانہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…