منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

والدہ کی آخری رسومات پرہندو بھائی اورمسلم بہن میں جھگڑا

datetime 29  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد دکن کے علاقے مدنا پیٹ میں اپنی والدہ کی آخری رسومات پر ہندو بھائی اور مسلمان بہن کے درمیان جھگڑے نے کشیدگی کو جنم دے دیا۔مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں جمع ہونے لگی تو وہاں کی مقامی پولیس پہنچ گئی اور کئی گھنٹوں کی مشاورت، حقائق اور دستاویزات کی تصدیق کرنے کے بعد آخر کار ایک معاہدہ طے پا گیا۔

یہ واقعہ دراب جنگ کالونی میں اس وقت پیش آیا جب 95سالہ خاتون کے بیٹے اور پوتے، جو قریبی چادر گھاٹ میں رہتے تھے، نے اپنی ہندو مذہبی روایت کے مطابق آخری رسومات پر حقوق کا دعوی کیا۔اس موقع پر دو دہائی قبل اسلام قبول کرنے والی بیٹی نے اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ وہ گزشتہ 12 سال سے بیمار ماں کی دیکھ بھال کر رہی ہے اور اس کی والدہ نے بھی اسلام قبول کر لیاتھا۔

65سالہ بیٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ والدہ کی آخری خواہش تھی کہ ان کی اسلامی روایات کے مطابق تدفین کی جائے،بیٹی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی والدہ کی اچھی طرح دیکھ بھال کی،جبکہ ان کی کسی اوراولاد نے ان کی پرواہ نہیں کی۔حال ہی میں 5 لاکھ روپے میں، میں نے ان کی سرجری کروائی اور کوئی مدد کے لیے نہیں آیا، میری والدہ نے کہا کہ ان کے مرنے کے بعد کوئی ان کی میت کا مطالبہ کرے تو نہیں دینا اور ہماری روایت کے مطابق ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور انہیں دفن کیا جائے گا۔

خاندانی جھگڑے کو خوش اسلوبی سے طے کر لیا گیا اور بیٹی کی خواہش کے مطابق ان کے گھر پر نماز جنازہ ادا ہوئی اور میت کو ان کی خواہش کے مطابق آخری رسومات کے لیے بیٹے کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی سی پی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ یہ خاندان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس پر بہن بھائی نے سمجھوتہ کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…