پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کا دھرنا جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کیلئے تھا، فیصل واوڈا کا انکشاف

datetime 23  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کا دھرنا جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کے لیے تھا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو ہٹانے سے متعلق باتیں بالکل درست ہیں

کچھ لوگوں نے پوری کوشش کی کہ جنرل عاصم منیر آرمی چیف نہ بنیں۔ سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت کا واقعہ، عمران خان کا دھرنا، گولیاں چلنا یہ سب جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کے لیے تھا۔ وہ جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو ان کے لیے فیلڈنگ سیٹ تھی لیکن اللہ کی مدد ساتھ تھی اس لیے وہ آرمی چیف بن گئے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تب انہوں نے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو سینیٹ مینج کرنے کا کہا تھا جو انہوں نے منع کر دیا۔ بعد جنرل عاصم منیر نے عمران خان کے سامنے شواہد پیش کیے تھے اور اگلے روز ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اتنی جلدی اور پریشانی تھی کہ فیض حمید نے رات سوا گیارہ بجے عہدہ سنبھالا۔انہوںنے کہا کہ میں نے اس وقت انہیں خبردار کیا تھا تو جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ واوڈا کیا میں اپنے ملک اور وزیراعظم سے بے ایمانی کروں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…