بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

9 مئی کے واقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاریوں کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

datetime 20  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) 9مئی کے واقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاریوں کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان آزادی اظہار رائے پر قدغن عائد نہیں کرتا، قوانین کے تحت پیشہ ور صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی آزادی ہے، 9 مئی کے واقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا جارہا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ گرفتاری کے دوران چادر چار دیواری کا تحفظ پامال کیا جارہا ہے، جیو فینسگ میں صحافیوں کی لوکیشن آنے پر انہیں گرفتار کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو صحافیوں کی گرفتاریوں سے روکنے اور گرفتار صحافیوں کی بازیابی کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…