جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈ کپ 2023ء، پاکستان کو کس آل راؤنڈرز کی ضرورت ہے؟ عبدالرزاق نے بتا دیا

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023ء کے لئے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے اسکواڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم انتخاب کے لئے آل راؤنڈرز کے انتخاب پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر عبدالرزاق کہا کہ اگر ورلڈکپ اسکواڈ میں تجربے کی بنیاد پر آل راؤنڈر کا انتخاب کروں تو فہیم اشرف کا نام زیادہ بہتر ہے، محمد وسیم ابھی نوجوان ہیں جبکہ انکی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد وسیم جونیئر کو ابھی ڈومیسٹک میں مواقع دینے کی ضرورت ہے، مجھے لگتا ہے انہیں بہت جلدی قومی ٹیم کیلئے منتخب کرلیا گیا، ٹیم میں بھی انہیں چند میچز کھیلنے کو ملتے ہیں اس کے بعد دوبارہ انہیں آرام کروادیا جاتا ہے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ ٹیم کیلئے کھیلیں جبکہ انفرادی اہداف کو نظر انداز کریں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کا ورلڈکپ 2023 کیلئے ممکنہ اسکواڈ کچھ یوں ہوسکتا ہے۔کپتان بابراعظم، مڈل آرڈر میں حارث سہیل، افتخار احمد، آغا سلمان، محمد رضوان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمدوسیم جونئیر اوراحسان اللہ خان۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…