پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

کس اہم شخصیت کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ؟ جانئے

datetime 13  مئی‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) گرانٹ بریڈبرن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گرانٹ بریڈبرن کو 2سال کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔گرانٹ بریڈبرن نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں کنسلٹنٹ کے طور پر ذمے داری نبھائی تھی اور یہ سیریز پاکستان نے چار ایک سے جیتی تھی۔

گرانٹ بریڈبرن اس سے قبل 2018سے 2020ء تک پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے قومی کرکٹ اکیڈمی میں بھی خدمات انجام دی تھیں۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بریڈبرن اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ بھی رہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک کے ساتھ بھی 2سالہ معاہدہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق اینڈریو پٹک نے بھی ذمے داریاں نبھانے کے لیے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کی تلاش اور تقرری کے حوالے سے طریقہ کار جاری ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بریڈبرن کو ہیڈ کوچ مقرر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی تجربہ کار کوچ ہیں چونکہ وہ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہ چکے ہیں لہذا وہ ہمارے کلچر کو بخوبی سمجھتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے کہا کہ پاکستان جیسی باصلاحیت اور مہارت کی حامل ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، وہ اور مکی آرتھر بہت زیادہ پرجوش ہیں کہ اپنے کھلاڑیوں کی مدد کریں۔گرانٹ بریڈبرن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بہت اہم رہی جس سے ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے رول کلچر اور جیت کے برانڈ کو سمجھنے میں مدد ملی۔ہم نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے توقعات کا معیار بلند کیا اور ہم اپنے کھلاڑیوں کو اسی طرح چیلنج دیتے رہیں گے، یہ عمل شروع ہو چکا ہے اور ہمارے کھلاڑی ان چیلنجز کے لیے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…