اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بدنظمی پر عدالت میں کھڑے ہوکر سب سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اور پی ٹی آئی کے وکیل سیف الرحمان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی
اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون سے معافی مانگی جب بعد ازاں سیف الرحمان نے بھی ان سے معذرت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان پیش ہوئے تاہم عدالت نے سماعت کی آغاز پر شدید بد نظمی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ جمعہ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی کورٹ وکلا ء سے بھر گئی اور عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کورٹ روم نمبر تھری پہنچے جبکہ نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کورٹ روم نمبر تھری میں پہنچی ۔عمران خان کی پیشی پر کمرہ عدالت میں عمران خان کے حق میں نعرے لگائے جس پر ججز نے برہمی کا اظہار کی اور ججز عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔کمرہ عدالت میں وکیل کی جانب سے نعرے لگانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نہیں چلے گا، یہ کوئی طریقہ نہیں، مکمل خاموشی ہونی چاہیے۔بعد ازاں عدالت نے سماعت میں نماز جمعہ کا وقفہ کردیا۔