اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

121 مقدمات کا کیس،پنجاب پولیس کی عمران خان کو گرفتار کرنے کی استدعا

datetime 12  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف درج 121مقدمات کے کیس میں پنجاب پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی استدعا کر دی،عدالت عالیہ نے عمران خان کو متعلقہ عدالتوں سے رجوع کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے عمران خان کی تمام مقدمات کی سماعت ایک جگہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق بنچ میں شامل تھے ۔ عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کے خلاف پنجاب بھر میں مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے، درخواست گزار کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں، عدالتوںں میں پیشی کے دوران مشکلات کا سامنا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کیخلاف تمام کیسز کی سماعت ایک ہی جگہ کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے تمام مقدمات کی تفتیش سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔دوران سماعت عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں ۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے 4مئی 2023ء تک درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی جس میں بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر اسلام آباد میں 29مقدمات درج ہیں ،عمران خان پر پنجاب میں چھ مقدمات درج ہیں ۔پنجاب میں درج دو مقدمات میں عمران خان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے جبکہ لاہور میں درج دو مقدمات کی تحقیقات جے آئی ٹی کررہی ہے ۔وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ پنجاب میں ہنگامہ آرائی کے بعد مزید عمران خان پر تین مقدمات درج کیے ہیں ۔تینوں مقدمات کی ایف آئی آر عدالت پیش کی گئیں اور بتایا گیا کہ مجموعی طور پر پنجاب میں ابتک عمران خان پر نو مقدمات درج ہوچکے ہیں،عدالت انہیں ایک مقدمے میں ڈسچارج اور ایک میں بے گناہ قرار دے چکی ہے لیکن ظل شاہ قتل کیس کی تحقیقات میں عمران خان پیش نہیں ہوئے۔

جسٹس امجد فاروق نے کیسز کی تفصیلات پڑھ کر سنائیں۔جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آئی جی کی طرف سے رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔جے آئی ٹی سربراہ ایس ایس پی عمران کشور نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ان کا کہنا تھا کہ 2مقدمات کی تحقیقات جے آئی ٹی کر رہی ہے۔جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ سرکاری وکیل کا بیان مقدمات کی تفصیلات کے حوالے سے اہم ہے۔

عدالت نے کہا کہ اگر غلط بیانی کی گئی تو پھر اس کے قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔پنجاب پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان درج مقدمات میں شامل تفتیش ہوچکے ہیں ،درج مقدمات میں شواہد کے حصول کے لیے عمران خان کی گرفتاری مطلوب ہے۔

سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ جے آئی ٹی کے دو مقدمات میں عمران خان شامل تفتیش ہوچکے ہیں ۔ایسوسی ایٹ وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر اسلام آباد میں مصروف ہیں ۔جس پر عدالت نے عمران خان کو متعلقہ عدالتوں سے عبوری ضمانت کے لیے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…