اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ہو گیاجس کے بعد نئی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ آج بروز جمعرات کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ،کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر 295 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر مجموعی طور پر 8 روپے 78 پیسے مہنگا ہوکر 299 روپے کا ہوگیا۔