اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی گرفتاری ، آئی جی اسلام آباد کا بیان آگیا

datetime 9  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /راولپنڈی(این این آئی)قومی احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں رینجرز کی مدد سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔منگل کو سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے

چیئر مین عمران خان مختلف کیسز میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے وہیل چیئر پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں سے انہیں نیب راول پنڈی نے رینجرز کی مدد سے حراست میں لے لیا۔عمران خان کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور رینجرز اہلکار بڑی تعداد میں موجود رہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو حراست لینے کے بعد نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا ۔آئی جی اسلام آباد نے اپنے بیان میں کہاکہ عمران خان کو قادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے،حالات معمول کے مطابق ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ ترجمان نے کہاکہ کسی بھی فرد فرد پر کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے وقت قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں اور وکلا کی ہاتھاپائی بھی ہوئی جس سے کئی پولیس اہلکار اور وکلا بھی زخمی ہوئے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…