ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، سردار تنویر الیاس اپنے ہی پارٹی قائد پر برس پڑے

datetime 9  مئی‬‮  2023 |

مظفر آباد(این این آئی) آزاد کشمیر کے ساق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ایک سال سے عمران خان اورپی ٹی آئی رہنما اداروں کیخلاف لوگوں کے ذہن میں خدشات پیدا کررہے ہیں، آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں ۔

ایک بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قوم مسلح افواج پر یقین رکھتی ہے اور یہ اعتماد کا رشتہ ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے بعد سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ مسلح افواج ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیتی ہیں، مسلح افواج ملک و قوم کی سکیورٹی کی ضامن ہیں، قوم کو مسلح افواج پر ناز ہے فخر ہے، آپ بدزنی پیدا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، جڑوں پر حملہ کررہے ہیں، یہ وقت ہے کہ ایسے کاموں اورعوامل کی ناصرف سرکوبی کی جائے بلکہ شدید مذمت کی جائے، ایسے عوامل کی مذمت کرنی ہوگی، اس کے لیے سب اپنا کردار اد اکریں، پاکستان کو کمزور کرنے والے عوامل کو روکنے کیلئے تمام محب وطن لوگوں کو آگے آنا ہوگا، عوام اور مسلح افواج کے درمیان رشتوں میں بگاڑاوردراڑ ڈالنے کی کوشش کوروکنا ہوگا ۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کی مذمت کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیرثبوت انتہائی بے بنیاد الزامات لگائے، حاضر سروس فوجی افسر پر بغیرثبوت الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…