بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

ماہر توانائی شاہد ریاض گوندل کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت

datetime 8  مئی‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی) ماہر توانائی شاہد ریاض گوندل باضابطہ طور پرپی ٹی آئی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق توانائی کے شعبے میں عالمی شہرت رکھنے والے شاہد ریاض گوندل نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر چیئرمین کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز، مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب،مسرت جمشید چیمہ،سینئر صحافی و اینکر پرسنز حبیب اکرم، ایاز خان، کاظم خان اورپنجاب کے سابق وزرائے توانائی اور صحت بھی موجود تھے۔شاہد ریاض گوندل نے پی ٹی آئی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان قوم کی امیدوں کا واحد مرکز ہیں،

بطور وزیر اعظم چیئرمین عمران خان نے مشکل حالات میں پاکستانی معیشت کو سنبھالا اورپاکستان میں بے مثال فلاحی اقدامات کئے،ادنی کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی میں شامل ہوکر عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہد ریاض گوندل کی شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شاہد ریاض گوندل توانائی کے شعبے میں عالمی شہرت رکھتے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…