اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بلوچستان کا خیبرپختونخوا سے زمینی راستہ منقطع

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہانہ سر (این این آئی)بلوچستان کا خیبر پختونخوا کے ساتھ زمینی راستہ ژوب سے ڈیرہ اسمعیل خان کو ملانے والی ہائی وے پر مٹی کے تودے گرنے سے منقطع ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے دہانہ سر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں دونوں جانب مسافر کوچز، ٹرک اور کاروں سمیت سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

بلوچستان لیویز کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ بارش نہ ہونے کے باوجود اچانک شروع ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بچوں اور خواتین سمیت کئی مسافر وہاں پھنس گئے ہیں، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نارتھ کے جنرل مینیجر عنایت اللہ آغا نے بتایا کہ مشینری اور این ایچ اے کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور پتھروں کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ شب دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ شاہراہ کلیئر ہونے کے بعد رات دیر گئے تک ٹریفک بحال ہونے کی امید ہے۔واضح رہے کہ دونوں صوبوں کو ملانے والی کچلاک تا ڈی آئی خان این-50 شاہراہ کو اپریل میں بلوچستان کے ضلع شیرانی میں طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔خیبرپختونخوا کے سرحدی پہاڑوں اور کوہ سلیمان میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث سرحدی علاقوں میں شدید سیلاب آیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مسافر بسیں اور چھوٹی گاڑیاں پھنس گئیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…