کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سائبر کرائم کے حوالے سے عید الاضحی کے نزدیک آنے پر بکروں کی آن لائن خریداری پر محتاط رہنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
جنگ اخبار میں اسد ابن حسن کی خبر کے مطابق الرٹ کے مطابق ماضی میں پرندوں کی آن لائن خریداری پر بےانتہا فراڈ ہوئے اور اب ایک ویب سائٹ پر اندرون پنجاب کے بکرے اور بکریاں 40 ہزار میں فروخت کی جارہی ہیں۔ ادائیگی جاز کیش کے ذریعے کرنے کا کہا جاتا ہے۔ سودا گھر ڈیلیور کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ شکار سے رقم وصول ہونے کے بعد شکار کا واٹس آیپ نمبر بلاک کر دیا جاتا ہے۔ مزکورہ ویب سائٹ جیسی کچھ اور ویب سائٹس بھی سر گرم ییں لہزا محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور “کیش آن ڈیلیوری” پر اصرار کرنے پر زور دینے کا کہا گیا ہے۔