جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی6یونیورسٹیاں ،800بہترین یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستانی کی چھ جامعات دنیا کی آٹھ سو بہترین جامعات میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئےکاریلی سائمنڈ نامی ادارے نے آج 16 ستمبر 2015 کو آٹھ سو بہترین جامعات کی فہرست جاری کی ہے جس میں کراچی یونیورسٹی سمیت چھ جامعات نے اپنی جگہ بنالی ہے۔
پاکستانی جامعات عالمی رینکنگ میں جگہ بنانے والی جامعات مندرجہ ذیل ہیں

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد۔

نسٹ سال 2012 میں جاری ہونے والی رینکنگ میں 401 نمبر پرتھی جہاں سے یہ501 نمبر پر آگئی ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد۔

قائداعظم یونیورسٹی کو عالمی رینکنگ میں 651 واں درجہ ملا ہے جبکہ ایشیائی ممالک کی جامعات میں یہ 116 ویں نمبر پرہے۔

لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس)۔

لاہور کی لمس یونیورسٹی بھی 100 درجے تنزلی کے ساتھ 701 نمبرپر آگئی ہے اس سے قبل سال 2012 کی عالمی رینکنگ میں لمس 601 نمبر پر تھی جبکہ ایشیائی ممالک کی جامعات میں لمس 161 ویں نمبر پر ہے۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(یوای ٹی) لاہور۔

یو ای ٹی لاہور بھی عالمی رینکنگ میں 701 ویں نمبر پر ہے جبکہ ایشیائی ممالک کی جامعات میں اس کا درجہ 251ہے۔

جامعہ کراچی

جامعہ کراچی عالمی رینکنگ میں سال 2013 سے 701 ویں پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ عالمی جامعیات کی رینکنگ میں جامعہ کراچی 251 ویں نمبرہے۔

جامعہ لاہور

جامعہ لاہور بھی عالمی رینکنگ میں 701 ویں رینک پر براجمان ہے۔

بھارت کی جامعات

دریں اثناء بھارت کی 14 جامعات عالمی یونیورسٹیز کی رینکنگ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔

صف اول کی جامعات

دوسری جانب اس رینکنگ میں دنیا بھرکی جوجامعات اولین صف میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں وہ درج ذیل ہیں۔

میساچیوٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)۔

ہارورڈ یونیورسٹی

یونیورسٹی آف کیمبرج

اسٹین فورڈ یونیورسٹی

کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی

یونیورسٹی آف آکسفورڈ

یونیورسٹی کالج لندن

امپیریل کالج لندن

اتھ زیورخ ( سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی)۔

یونیورسٹی آف شکاگو



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…