اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے قانون بننے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، فواد چوہدری

datetime 21  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے قانون بننے سے کوئی فرق نہیں پڑے گاکیونکہ سپریم کورٹ اس پر عملدرآمد سے پہلے ہی روک چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اب باقاعدہ قانون بن گیا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اس ضمن میں پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا حکم دے دیا۔بل کی منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل اب قانون کی شکل میں نافذ ہو چکا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد اپنے ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بل کی منظوری یا ایکٹ بننے سے نہیں صرف عملدرآمد سے روکا تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بل کے ایکٹ بننے سے عملی طور پر فرق اس وقت تک نہیں پڑ سکتا جب تک سپریم کورٹ عملدرآمد پر حکم امتناع ختم نہیں کردیتی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…