اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے نیب سے تمام کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں ۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کا کہنا ہے کہ پلی بارگین کرنیوالوں کو دوبارہ لوٹنے کیلئے چھوڑ دیاجاتاہے ، سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے نیب بدانتظامی کیس کی سماعت کی ۔ پراسکیوٹر جنرل نیب نے بتایا کہ نیب اپنے دوافسرن کیخلاف انکوائری کررہاہے جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہاکہ نیب ڈیپوٹیشن پر لائے ہوئے ایسے افسران سے تفتیش کرارہاہے ۔ جن کو تفتیش کو الف ب معلوم ہی نہیں ۔ پلی بارگین کرنیولوں کو دو بار لوٹنے کیلئے چھوڑ دیا جاتاہے نیب میںمعاملہ کبھی ختم نہیں ہوتا یہاں تک کہ ملزم اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے عدالت نے نیب سے سپریم کورٹ میں چلنے والے تمام کیسز کی فہرست طلب کرلی ۔