کراچی(نیوزڈیسک) پولیس نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایس ایس پی تنویر عالم کے مطابق ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی ۔ کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز فیصل ندیم ، اور آصف اعجاز کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے ۔ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔ مزید تفتیش کیلئے دونوں ٹارگٹ کلرز کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔