کراچی (نیوز ڈیسک)عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کرنے والے افراد جب جانور خریدنے جائیں تو زرا چوکنے ہو کر جانور کو اچھی طرح چیک کر لیں کیوں کہ بیوپاریوں نے گاہکوں کو دھوکہ دینے کا ایک اور نیا طریقہ ڈھونڈ لیاہے۔جیساکہ ہم سب جانتے ہیں کہ جانور کی عمر کا تعین اس کے دانتوں کے ساتھ کیا جاتاہے،اس لیے بیوپاریوں نے اب جانوروں کو نقلی دانت لگانا شروع کردیے ہیں اس حوالے سے کراچی کی مویشی منڈی کی انتظامیہ نے تین بیوپاریوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے بھی کر دیاہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کی مویشی منڈی میں انتظامیہ نے 12جانور قبضہ میں لے لیے ہیں جن کو بیوپاریوں کی جانب سے نقلی دانت لگائے گئے تھے اور انتظامیہ نے تین بیوپاریوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے بھی کر دیاہے۔