لاہور(نیوز ڈیسک) خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ کرپشن اور دہشت گردی کاالزام سیاست دانوں پر لگانا ظلم ہے۔لوگوں کے ذہنوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔ملک میں ہر طرف دہشت گردی اور کرپشن ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بینظیر بھٹودھمکیوں کے باوجود ملک میں واپس آئیں اور اپنی جان کی قربانی بھی دی مگر آج دہشت گردی کیخلاف قربانیوں پر بینظیر کا نام نہیں لیاجاتا۔ہم نے جمہورہت کی بقا کیلئے کوڑے بھی کھائے اور آج ہم پر ہی الزامات لگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن اور دہشت گردی کاالزام سیاست دانوں پر کہاں کا انصاف ہے ہمیں بتایا جائے۔قائد حزاب اختلاف نے کہاکہ دہشت گردی اور کرپشن کی جڑ تک آج تک کوئی نہیں پہنچا ضرب عضب ہو یا کچھ اور دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔کرپشن کی لعنت ختم ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ضرب عضب یا دوسرے آپریشن کی ضرورت کیوں پیش آئی یہ جاننا ضروری ہے۔خورشید شاہ نے مزیدکہاکہ جمہوریت اورملک کی بقاءکیلئے بے تحاشا اذیتیں برداشت کیں۔نیب کی ایک خبر پر ایک پارٹی کیخلاف وزراءکے حملے مناسب نہیں اس سے کئی شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرحدوں کے محافظ اور سپہ سالار کی قوم معترف ہے ،آرمی چیف کے تعریف پر سب کو خوش ہونا چاہئے۔