لاہور(نیوز ڈیسک) نندی پور پلانٹ سے 425 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی جبکہ اسے امریکی کمپنی کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکہ کی جنرل الیکٹرک کمپنی کو ہی پاور پلانٹ کی گیس پائپ لائن بچھانے کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ ایم ڈی نندی پور پاور پراجیکٹ نے15رکنی امریکی ٹیم کو پاور پلانٹ کا دورہ کرایا۔ معائنہ کے وقت مقامی انجینئرز کو ساتھ نہیں لے جایا گیا۔چینی کمپنی نے پلانٹ چلانے کیلئے ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت مانگا تھا تاہم امریکی ٹیم نے پلانٹ چند روز میں چلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسے چلانے کیلئے تیل ذخیرہ کیا جائے گا