اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے صوابی سے اہم رہنما بلند خان ترکئی نے خاندان اور ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
صوابی کے اہم سیاسی رہنما بلند خان ترکئی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلند خان ترکئی نے خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو نے کا اعلان کیا ۔بلند خان ترکئی کی جانب سے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر بلند خان ترکئی نے آصف زرداری سے کہا کہ آپ نے خیبرپختونخوا کے عوام کو ان کی شناخت دی خیبرپختونخوا کے عوام آپ کا احسان بھول نہیں سکتے۔آصف علی زرداری نے بھی ترکئی خاندان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔