بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا میں مسلمانوں کی آبادی کتنے ارب تک پہنچ گئی

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کرگئی ۔گلوبل مسلم پاپولیشن ویب سائٹ کے مطابق، دنیا میں مسلمانوں کی آبادی 2 ارب سے تجاوز کرگئی ہے یعنی دنیا کی 25 فیصد آبادی کا مذہب اسلام ہے۔اس طرح عیسائیت کے بعد اسلام 8ارب سے زائد آبادی پر مشتمل دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔

رپورٹ کے مطابق، براعظم ایشیا اور افریقہ کے 26 ممالک کا سرکاری مذہب اسلام ہے اور یہ دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی ہے۔یاد رہے کہ 2017 میں شائع ہونے والی پیو ریسرچ سینٹر کی ایک رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے جوکہ بہت جلد عیسائیت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی تھی کہ2025اور 2060کے درمیان مسلمان دنیا کی مجموعی آبادی کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ تیزی سے بڑھیں گے اور اس صدی کے دوسرے نصف حصے میں ممکنہ طور پر اسلام دنیا کے سب سے بڑے مذہب عیسائیت کو پیچھے چھوڑ دے گا۔دنیا کی آبادی میں آنے والی دہائیوں میں32فیصد اضافہ متوقع ہے تاہم مسلمانوں کی آبادی میں70فیصد اضافہ متوقع ہے جس کے بعد 2025 تک دنیا میں مسلمانوں کی آبادی1.8ارب جبکہ 2060 تک تقریبا 3 ارب ہو جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…