پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کوئٹہ میں دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پو لیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے۔ پو لیس حکام کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے شارع اقبال پر قندھا ری بازار میں پو لیس کی گاڑی کے قریب بم دھما کے کے

نتیجے میں کلثوم دخترحمیداللہ،میثم عباسی،محمد شعیب اور حکمت اللہ جاں بحق جبکہ 15افراد دلبر خان،نثار،محمد رمضان،لعل محمد،نصیب اللہ،جان محمد،حارث،میر گل،خالد،داد محمد،سحر سیدہ،معصومہ،احمد،یعقوب اور نور الدین زخمی ہو گئے۔پو لیس حکام کے مطابق دھماکا ایس پی انو سٹی گیشن صد ر ڈویژن نصیر الحسن شاہ کی گاڑی کے قریب ہو ا تاہم وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آروں کی تلاش شروع کر دی۔ واضح رہے کہ قندھا ری بازار کوئٹہ کا با رونق کاروبا ری مر کز ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری میں مصروف تھی، واقعے کے بعد علا قے میں یکایک سنا ٹا ہو گیا اور بازار ویرانی کا عالم پیش کر نے لگا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…